این اے 240 کراچی ضمنی الیکشن،مہاجر قومی موومنٹ اور مذہبی سیاسی جماعت کو برتری حاصل

کراچی (قدرت روزنامہ) این اے 240 کراچی ضمنی الیکشن،مہاجر قومی موومنٹ اور مذہبی سیاسی جماعت کو برتری حاصل، 36 پولنگ اسٹیشنز کے ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر بڑی جماعتیں پیچھے رہ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کراچی میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ اور مذہبی سیاسی جماعت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ مذکورہ حلقے میں ایم کیو ایم پاکستان، پیپلز پارٹی اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع تھا، تاہم ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ اور مذہبی سیاسی جماعت نے بڑا سرپرائز دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 66 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے سعید رفیع الدین 2123 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، مذہبی سیاسی جماعت کے امیدوار 2066 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ حلقے میں پولنگ کا عمل جمعرات کو صبح 8 بجے سے شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔
ریجنل الیکشن آفیسر ندیم احمد کے مطابق پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ ضمنی انتخاب کے دوران لانڈھی 6 نمبر میں مختلف مقامات پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پی ایس پی رہنما سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ امن وامان کوخراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پولیس نے حالات کو کنٹرول کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ جہاں ہاتھا پائی ہورہی تھی پولیس نے بیچ بچائو کروایا، پولیس نے شاید کچھ لوگوں کوحراست میں لیا ہے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق 6 سے 7 افراد زخمی ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago