ضمنی الیکشن کے دوران پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں ضمنی الیکشن کے دوران پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لانڈھی 6 کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے صدرانیس قائم خانی فائرنگ کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے جبکہ انیس قائم خانی کی گاڑی کے ساتھ چلنے والی پولیس موبائل پر بھی گولی لگی۔
انیس قائم خانی نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی گاڑی پر 4 سے 5 افراد نے فائرنگ کی،گاڑی پر4 گولیاں لگی ہیں ۔ پولنگ کے دوران گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول انصاری محلہ یوسی 2 لانڈھی میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوگیا، سیاسی جماعت کے کارکنوں کو منتشر کرنےکے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جھگڑےکے باعث متعدد سیاسی کارکن زخمی ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابوپایا۔

لانڈھی میں فائرنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن نمبر 53 سے پولنگ کا عملہ بھاگ گیا، عملہ غائب ہونے پر نامعلوم افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سے تین زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پانچ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا ہے جن میں سے ایک کا انتقال ہوا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 60 سال کے سیف اللہ کے نام سے ہوئی۔جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ افراد ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوئے،کچھ کو گولیاں لگی ہیں۔

Recent Posts

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

1 min ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

5 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

11 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

29 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago