شاہ محمود کی عراقی ہم منصب سے پاکستانی زائرین کیلئے ویزوں پر بات جیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عراق میں گہرے تعلقات استوار ہیں۔اسلام آباد میں عراقی وزیرخارجہ فواد حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا دورہ عراق بہت خوشگوار رہا۔وزیرخارجہ شا ہ محمود قریشی نے کہا کہ عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات میں سیاسی مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ عراقی وزیر خارجہ سے محرم الحرام میں پاکستانیوں کے لیے ویزے پر بات چیت ہوئی۔ امیدہے کہ پاکستانی زائرین کو عراق میں بہترسہولیات فراہم ہوں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عراقی وزیرخارجہ فواد حسین کو افغانستان میں جاری صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہیں افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں پر بھی آگا ہ کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن عمل کے لیے اہم کردار ادا کیا۔عراقی وزیرخارجہ فوادحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی۔ عراق پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر حل طلب معاملہ ہے۔ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تجارتی، توانائی، مذہبی سیاحت اور دیگر امور پر بھی گفتگو کی۔ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگا۔فواد حسین نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال پر تشویش ہے۔ افغانستان میں جاری صورتحال پریشان کن ہیں۔ افغانستا ن میں امن سے خطے میں امن ہوگا۔ خطے کے جن ممالک میں کشیدگی ہے، مذاکرات سے حل ہونی چاہیے۔

Recent Posts

جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا انہوں نے جنت ٹھکرا دی: گورنر سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے جن بچوں نے والدین کو…

5 mins ago

حج 2024: سعودی وزارت حج کا عازمین کی آگاہی کے لیے 15 بڑی زبانوں میں عالمی مہم کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلقہ ضوابط…

17 mins ago

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج حجاز روانہ ہونے والا شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بروز اتوار حج کے لیے عازم سفر ہونے والا شیخ ڈاکوؤں…

24 mins ago

آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر…

31 mins ago

خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ صوبائی…

31 mins ago

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

34 mins ago