لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی برسی پر’’کال فار جسٹس‘‘ ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا، ریلیاں لاہور،کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد سمیت ضلعی سطح پر نکلیں گی، سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 8 سال گزرنے کے بعد بھی شہداء کے ورثاء کو انصاف نہیں ملا، جبکہ زیرالتواء اپیلوں سے ملزمان فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکرٹری جنرل پیٹ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے؟ ملک بھر میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 8 ویں برسی کے موقع پر ”کال فار جسٹس“ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ریلیاں لاہور، کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد سمیت ضلعی سطح پر نکلیں گی۔
سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ہوئے 8 سال گزر گئے ہیں۔، لیکن اس کے باوجود انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا، انصاف کی فراہمی تو دور کی بات مظلوموں کو شفاف تحقیقات کا بھی حق نہیں ملا، جبکہ عدالت میں زیرالتواء اپیلوں سے ملزمان فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کیلئے نئی جے آئی ٹی بنانے کیلئے فیصلہ دیا لیکن لاہورہائیکورٹ نے ایک ملزم پولیس اہلکار کی پٹیشن پر تفتیش کو روک دیا، اس پر شہداء کے لواحقین نے حکم امتناعی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا، سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کو کہا کہ نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے تین ماہ میں فیصلہ دیا جائے۔
اس بات کو بھی دوسال ہوچکے ہیں لیکن یہ ایشو آج بھی زیرالتوا ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ شہداء کے لواحقین انصاف کیلئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…