اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر لڑکی عمران خان سے ملنے کی خواہش لیے موٹرسائیکل پر بنی گالہ پہنچ گئی لیکن آخری اطلاعات تک انہیں ملنے کی اجازت نہیں مل سکی ۔
سوشل میڈیا پر ملکہ نامی 20 سالہ لڑکی کی ویڈیو وائرل ہے جس نے عمران خان سے ملنے کے لیے لاہور سے بنی گالہ تک کا سفر بائیک پر طے کیا۔نجی ٹی وی کو دیے گئے
انٹرویو میں ملکہ نے بتایا کہ اسے لاہور سے بنی گالہ بائیک پر پہنچنے میں ایک دن کا وقت لگا۔ملکہ کے مطابق وہ بچپن سے ہی عمران خان کی سپورٹر ہے اور عمران خان کی ہر کال پر ان کے دھرنوں میں شریک ہوتی ہے، آزادی مارچ میں دیگر کارکنان کے ہمراہ اس نے ہر مشکل کو برداشت کیا لیکن بنی گالہ پہنچنے کے باوجود تاحال عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی ہے۔ ملاقات کے حوالے سے عمران خان کے پرسنل سیکرٹری نے انہیں کہا کہ آپ رات کے وقت بنی گالہ سے چلی جائیں، کل صبح عمران خان سے ان کی ملاقات کروادی جائے گی لیکن اس کے باوجود ملاقات نہیں کرائی گئی۔
عمران خان کی ٹائگریس دی ڈی 70 موٹر سائیکل پر اکیلی لاہور سے خان صاحب کو ملنے بنی گالا پہنچ گئی۔
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…