کراچی (قدرت روزنامہ) اداکار فہد شیخ نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے .
اداکار نے انسٹاگرام پر وزیراعظم شہباز شریف کیلئے خصوصی سٹوری پوسٹ کی اور ان کیلئے پیغام جاری کیا .
فہد شیخ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ 'کیا آپ لوگ واقعی سنجیدہ ہیں . انہوں نے شہباز شریف کو مینشن کیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ کچھ رحم کردیں، سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے .
. .