اسلام آبا د (قدرت روزنامہ) ایف اے ٹی ایف اجلاس کا آج آخری روز ہے۔اجلاس کے اختتام پر آج ممالک کے گرے لسٹ سے متعلق اسٹیٹس کا اعلان ہو گا۔پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے روشن امکانات ہیں۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ برلن میں فیٹف اجلاس میں پاکستان کی تعریف کی گئی ہے۔برلن اجلاس میں بات چیت کی گئی کہ پاکستان نے تمام 27 اہداف پر عملدرآمد کیا۔
پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے تمام اہداف حاصل کیے۔فیٹف کی آن سائٹ ٹیم جولائی کے آخری ہفتے پاکستان آسکتی ہے، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق فیٹف ٹیم پاکستان میں تمام متعلقہ اداروں کا دورہ کرے گی ۔ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی کا امکان ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فیٹف برلن اجلاس پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی مخالفت کرسکتا ہے۔
آج پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے طریقہ کارکی منظوری دی جاسکتی ہے۔ پاکستان کو جون کے آخری ہفتے میں کارکردگی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ ایف اے ٹی ایف کا وفد آن سائٹ جائزے کیلئے پاکستان آئے گا۔جبکہ وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ایف اےٹی ایف کی گرے لسٹ نکلنے کا قوی امکان ظاہر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیٹف کی شرائط پوری کرنے کیلئے بڑی محنت کی ہے، جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائیں گے، سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کیخلاف الٹ اقدامات کیے، آئی ایم ایف سے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت جاری ہے، جلد معاملات طے پا جائیں گے۔
انہوں نے آج یہاں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کی خاطر آئی ایم ایف پروگرام ہر حال میں کرنا ہے، آئی ایم ایف سے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت جاری ہے، آئی ایم کے ساتھ بات چیت میں نتائج کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی بلکہ الٹ اقدامات کیے گئے، گزشتہ حکومت کی کارکردگی کے نتائج ہم بھگت رہے ہیں۔
قبل ازیں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کیلئے متعلقہ امور کی نگرانی وزارت خارجہ کے سپرد کردی گئی ہے، جس کے بعد وزارت خارجہ نے اس حوالے سے محتاط حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف کا 4 روزہ اجلاس 13 سے 17 جون تک برلن میں ہوگا، جس میں پاکستان سے متعلقہ امور 15 اور 16 جون کو پلینری سیشن میں زیر غور آئینگے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ برلن جائیں گی۔ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس سے پاکستان کیلئے اچھی خبر سامنے آنے کا امکان ہے، پاکستان نے گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں واپسی کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…