لاہور(قدرت روزنامہ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان اور پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈرز راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، ارکان پنجاب اسمبلی راجہ یاسر ہمایوں، چودھری ظہیر الدین اور محسن لغاری بھی شریک تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے، حکومت بجٹ میں تو ریلیف دے نہ سکی اب ہر ہفتے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جا رہا ہے، نام نہاد تجربہ کار ٹیم اپنے تجربے کے ساتھ ملکی معیشت اور عوام کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بڑے میاں اور پنجاب میں چھوٹے میاں آئینی اداروں کا تقدس پامال کر رہے ہیں، بڑے میاں تو بڑے میاں ، پنجاب کے چھوٹے میان سبحان اللہ، وفاق میں من پسند اپوزیشن لیڈر بنا لیا تو پنجاب میں چھوٹے میاں نے اپنی اسمبلی ہی بنا لی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…