سفیر امارات حمد عبید الزعابی کا 3 روزہ دورہ کراچی اور مزار قائد پر حاضری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں متحدہ عرب امارات كے سفیر حمد عبید الزعابی نے کراچی کے تین روزہ دورے کے اختتام پر مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مزار قائد اعظم پر حاضری کے دوران امارات كے کراچی میں قونصل جنرل بخيت عتيق الرمشى بھی سفیر حمد عبید الزعابی کے ہمراہ تھے۔

حمد عبید الزعابی نے مزار پر حاضری کے دوران دعا کی، سفیر نے عظیم رہنما کے زیر استعمال اشیاء کے میوزیم کا دورہ کیا اور مزار قائد کے احاطے میں پودا بھی لگایا اور مہمانوں کی یاداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیے۔

سفیر یو اے ای حمد عبید الزعابی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا 74 واں یوم آزادی مناتے ہوئے ہم عظیم قائد محمد علی جناح اور ان کے جدوجہد اور کارناموں کو احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں اور اس عظیم ملک کی عوام اور قیادت کے لیے اپنے احترام کا اظہار كرتے ہیں۔یو ای اے کے سفیر حمد عبید الزعابی نے کراچی میں گورنر سندھ عمران اسمائیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقاتیں بھی کیں۔سفیر حمد عبید الزعابی نے اپنے دورۂ سندھ كے دوران اسٹیٹ بینك پاكستان كے گورنر رضا باقر سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون، اشتراك عمل اور دونوں ممالك كے مابین مشتركہ پروگراموں كو بڑھانے كے طریقہ كار پر تبادلہ خیال کیا۔

یو اے ای سفیر نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا صبغت اللّٰہ شاہ راشدی سے بھی ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

Recent Posts

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی…

1 min ago

کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑکی تحقیقات کیلئے11 رکنی خصوصی کمیٹی کی منظوری

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نےکےپی ہاوس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے…

20 mins ago

فلسطین کے معاملے میں کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا،بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم خارجہ سطح…

40 mins ago

ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی دوسری شادی کر لی

لاہور(قدرت روزنامہ)شعیب ملک کی دوسری بیوی ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی…

44 mins ago

احتجاج کے دوران گرفتار ہونیوالے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کے پرو ڈکشن آرڈرز جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کےسپیکر اسمبلی نے معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ لیاقت علی اور رکن…

48 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) انسدا د دہشتگردی کی عدالت نے عدم پیشی پر علی امین…

51 mins ago