پنجاب حکومت کا اسپیکر کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج کرنے پر غور

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت اسپیکر کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج کرنے پر غور کر رہی ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پرویز الہیٰ، سیکرٹری اسمبلی اور اہم افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ مقدمات کے اندراج کے بعد گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔حکومت کی اس ضمن میں آئینی ماہرین سے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کے اقدامات غیر آئینی ہیں۔ معاونت کرنے والے اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران قانون کی گرفت میں آتے ہیں۔حکومت چاہے تو اسپیکر اور دیگر افسران کے خلاف مقدمات درج کر سکتی ہے۔جب کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو آئین کے آرٹیکل 63 (2) کے تحت بھیج دیا گیا۔

پرویزالٰہی کو بھیجے گئے ریفرنس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دوست مزاری نے ایوان اقبال میں اجلاس کی صدرات کر کے حلف کی خلاف ورزی کی جبکہ دوست مزاری اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی گیلری میں غیر قانونی صدارت کر چکے ہیں، گیلری میں اجلاس کیا، پولیس بلائی اور تشدد کیا۔ ریفرنس کے مطابق دوست مزاری ایوان اقبال میں اجلاس بلا کر آرٹیکل 62 ون ڈی، 62 (1) (e) اور دیگر آرٹیکلز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، آرٹیکل 63 اے اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی بھی خلاف ورزی دوست مزاری نے کی ہے، دوست مزاری نے پارٹی ہدایات کے برعکس اجلاس کی صدارت کی۔
پرویز الہی کو بھیجے گئے ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن حلف کی پاسداری نہ کرنے پر دوست مزاری کو نااہل قرار دے، ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

Recent Posts

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

3 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

23 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

36 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

47 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

59 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago