خاتون وزیر قانون کے مطابق ان کی وزارت کے متعلقہ ادارے کے ساتھ رابطے ہیں تاکہ معمر قذافی کے بیٹے ساعدی قذافی کو بری کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد ہو سکے . وزیر انصاف نے واضح کیا ہے کہ دو اس وقت دو پہلوؤں پر کام جاری ہے . پہلا یہ کہ چوبیس دسمبر کو مقررہ عام انتخابات کا اجرا یقینی بنایا جائے . دوسرا یہ کہ بقیہ مدت کے دوران میں معاشرے کے بڑے طبقے کے لیے اہم مسائل کے حل کی بنیاد رکھ دی جائے . ان مسائل میں لیبیائی باشندوں کے سفر کو آسان بنانا، عدلیہ کے نظام کو ترقی دینا، اداروں کی اصلاح اور غیر قانونی ہجرت کے معاملے سے نمٹنا شامل ہے . . .
تریپولی (قدرت روزنامہ) لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے اور ان کی کی قانونی حیثیت سے متعلق تنازع سامنے آگیا . العربیہ کے مطابق لیبیا کی وزیر انصاف حلیمہ عبدالرحمن کے مطابق تمام عوام لیبیا کے شہری ہیں ، انتخابات کے لیے آئینی اصول اور انتظامی قانون کے حوالے سے بحث جاری ہے، پارلیمانی یا صدارتی امیدواروں کی فہرست میں اگر وضاحت طلب نام شامل ہوئے تو اس کا اعلان فوری کریں گے .
متعلقہ خبریں