تریپولی (قدرت روزنامہ) لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے اور ان کی کی قانونی حیثیت سے متعلق تنازع سامنے آگیا۔العربیہ کے مطابق لیبیا کی وزیر انصاف حلیمہ عبدالرحمن کے مطابق تمام عوام لیبیا کے شہری ہیں ، انتخابات کے لیے آئینی اصول اور انتظامی قانون کے حوالے سے بحث جاری ہے، پارلیمانی یا صدارتی امیدواروں کی فہرست میں اگر وضاحت طلب نام شامل ہوئے تو اس کا اعلان فوری کریں گے ۔خاتون وزیر قانون کے مطابق ان کی وزارت کے متعلقہ ادارے کے ساتھ رابطے ہیں تاکہ معمر قذافی کے بیٹے ساعدی قذافی کو بری کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد ہو سکے ۔وزیر انصاف نے واضح کیا ہے کہ دو اس وقت دو پہلوؤں پر کام جاری ہے۔ پہلا یہ کہ چوبیس دسمبر کو مقررہ عام انتخابات کا اجرا یقینی بنایا جائے۔ دوسرا یہ کہ بقیہ مدت کے دوران میں معاشرے کے بڑے طبقے کے لیے اہم مسائل کے حل کی بنیاد رکھ دی جائے۔ ان مسائل میں لیبیائی باشندوں کے سفر کو آسان بنانا، عدلیہ کے نظام کو ترقی دینا، اداروں کی اصلاح اور غیر قانونی ہجرت کے معاملے سے نمٹنا شامل ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…
دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…