سرکاری ملازمین کےلئے بُری خبر، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) وزارت ریلوے نے ہفتے کی چھٹی ختم کر دی . وزارت ریلوے نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے تحت محکمہ ریلوے میں ہفتے میں 6 روز کام ہوگا، محکمہ ریلوے کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے .

ریلوے کے تمام دفاتر پیر سے ہفتہ چھ روز تک کھلے رہیں گے، پیر سے جمعرات اور ہفتے کے روز ریلوے دفاتر صبح 8 بجے سے شام 3 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز ریلوے کے تمام دفاتر میں صبح 8 بجے سے 1 بجے تک ورکنگ ہوگی . وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتے میں چھ روز کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے . وفاقی حکومت کی جانب سے تمام وفاقی اداروں کی ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی تھی تاہم وزارت ریلوے نے اپنی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا .

. .

متعلقہ خبریں