اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیٹرو ل اوربجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد قوم کیلئے ایک اور بری خبر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کی قیمت میںبھی بڑھا دی گئی۔نجی ٹی وی ٹونٹی فور کے ذرائع کے مطابق
سی این جی اسٹیشنز نے فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سی این جی کی فی کلو قیمت 180 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے مالی سال 2021-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔ڈسکوز نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد ڈسکوز کے صارفین کے لئے 1 روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جو کہ جولائی 2022 سے لاگو ہو گی۔نیپرا نے کہا کہ اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ تین ماہ تک لاگو رہے گی اور اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…