کوئٹہ، صوبائی بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کی یونینز نے احتجاجی کیمپ لگا لیے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی بجٹ آنے سے قبل سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات حل کرنے کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کردئیے جبکہ آل بلوچستان ایمپلائز ورکرز یونین نے 20جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیااسی طرح سیکرٹریٹ آفیسرایسوسی ایشن نے بھی مطالبات حل کرنے کیلئے اپیل کی ہے، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ایک بارپھر ہڑتال کرنے کی دھمکی دیدی . حسب معمول جب بھی بلوچستان میں بجٹ پیش ہوتا ہے تو سرکاری ملازمین چاہئے وہ مستقل ہو یا عارضی وہ اپنے مطالبات حل کرنے کیلئے کوئٹہ پریس کلب کا رخ کرتے ہیں گزشتہ دو ہفتوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سرکاری ملازمین کی جانب سے ڈیرے ڈال کر کیمپس لگا دئیے اور مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات حل کیے جائیں نہ ہونے کی صورت میں ہم احتجاج کرینگے .

آل بلوچستان ایمپلائز ورکرز یونین نے اپنے مطالبات حل کرنے کیلئے 20 جو ن کو بجٹ اجلاس کے دوران بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا جبکہ سیکرٹریٹ آفیسرا یسوسی ایشن نے مطالبات حل کرنے کیلئے ہڑتال کی دھمکی دیدی .

. .

متعلقہ خبریں