بجلی کا مجموعی شارٹ فال 7 ہزار سے تجاوز کر گیا، لوڈشیڈنگ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے اور مجموعی شارٹ فال 7 ہزار 577 میگاواٹ پہنچ گیا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار923 میگاواٹ کہ کل طلب 27 ہزار 500میگاواٹ ہے اور یوں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 577 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے جبکہ ڈسٹری بیوشن شارٹ فال 2ہزار میگاواٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت پانی سے 5 ہزار 269 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1 ہزار 572میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 11 ہزار 668 میگاواٹ اور ونڈ پاور پلانٹس سے 1ہزار 539 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
اسی طرح سولر پلانٹس سے 500 میگاواٹ، بگاس سے چلنے والے پلانٹس سے 137 میگاواٹ اور جوہری ایندھن سے 2ہزار 239 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

1 min ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

11 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

23 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

29 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

33 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago