اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے ماں باپ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی طلاق سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سارہ علی خان نے بتایا کہ میں اپنی عمر کے لوگوں سے بہت پہلے میچور ہو گئی تھی، 9 سال کی عمر میں یہ بات سمجھتی تھی کہ میرے والدین جب اکٹھے رہتے تھے تو زیادہ خوش نہیں تھے لیکن جب سے دونوں الگ ہوئے تو زیادہ خوش رہنے لگے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا میری وہ ماں جسے میں نے اپنی زندگی میں کبھی ہنستے نہیں دیکھا تھا ،وہ میرے باپ سے الگ ہونے کے بعد اچانک ہنسنے لگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میری ماں پہلے سے زیادہ خوبصورت اور پرجوش لگنے لگی تھی اور میرے والد بھی بہت خوش تھے اور ان دونوں کو دو الگ گھروں میں خوش دیکھ کر میں بھی خوش ہو جاتی تھی۔
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر فوجی سربراہان…