حکومت کا بڑا اقدام، موبائل صارفین کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کی ہدایت پر ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی پالیسی پر کام شروع،شہریوں کی مرضی کےخلاف مارکیٹنگ کے ایس ایم ایس نہیں بھیجے جاسکیں گے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےمارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کے لئے نظام متعارف کروا دیا۔ یکم جولائی سے موبائل کمپنیاں، ٹیلی مارکیٹرز آپٹ ان اور آپٹ آوٹ نظام پر عمل شروع کریں گے۔
ہر مارکیٹنگ میسج کے آخر میں آپٹ آوٹ کے لئے لنک موجود ہوگا، آپٹ آوٹ لنک پر کلک کرنےوالوں کو ایس ایم ایس مارکیٹنگ بلاک لسٹ میں ڈالا جائےگا،صرف آپٹ ان لسٹ میں رہنے والے صارفین کو مارکیٹنگ ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے،ٹیلی مارکیٹر کی حروف اور نمبروں پر مشتمل لسٹ تیار کی جائےگی۔
پی ٹی اے حکام کا مزید کہناتھا کہ تمام موبائل فون آپریٹر 21 جون تک لسٹ پی ٹی اے کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے،شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کے لئےبھی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

7 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

16 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

28 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

36 mins ago

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

46 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

54 mins ago