اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی اپنی تمام اہم قانونی دستاویزات نوٹرائز کراسکیں گے اور 100 سے زائد ممالک میں پاکستانی نوٹریائزڈ دستاویزات کو قبول کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا بین الاقوامی پوسٹل کنونشن سے الحاق سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آسانی پیدا کرے گا، شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اب 100 سے زائد ممالک میں پاکستانی نوٹریائزڈ دستاویزات کو قبول کیا جائے۔
اس سے قبل وزاعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں سلمان صوفی نے کہا تھا کہ پاکستان کے بین الاقوامی پوسٹل کنونشن سے الحاق کی منظوری پر سمندر پار پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ الحاق سے سمندر پار پاکستانیوں کے کاغذات کی تصدیق میں آسانی پیدا ہو جائے گی، اس سے پہلے سمندر پار پاکستانیوں کو اپنی دستاویزات کی تصدیق کیلئے مختلف دفاتر کے چکر اور بھاری فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں دفتر خارجہ کے منتخب کردہ نوٹریز سے دستایزات کی تصدیق کے بعد 122 ممالک میں یہ تصدیق قابل قبول ہوگی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…
دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…