بہت اچھی خبر، فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

برلن (قدرت روزنامہ) فیٹف سے پاکستان کیلئے بڑی اچھی خبر آگئی، فیٹف نے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو پلان مکمل کرلیے ہیں، پاکستان کا دورہ کرکے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی . جیو نیوز کے مطابق برلن میں فیٹف کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق صدر فیٹف نے کہا کہ پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو پلان مکمل کرلیے ہیں، پاکستان کا دورہ کرکے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی، کورونا صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جلد ازجلد پاکستان کا دورہ کیا جائے گا .


2 سال میں 5 مرتبہ انسداد ہشتگردی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کی اصلاحات مکمل کیں، پاکستان نے دہشتگردوں کو مالی معاونت روکنے کیلئے بہترین اقدامات کیے ، اسی طرح پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے بھی بہترین پیشرفت کی ہے، جون 2018کے بعد پاکستانی قیادت نے بھرپور کام کیا ، پاکستانی حکام کی جانب سے بہت زیادہ محنت کی گئی .

جیو نیوز کے مطابق فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے، اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے فیٹف کا وفد جلد پاکستان دورہ کرے گا،اکتوبر میں پیرس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا . مزید برآں وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کیلئے بھی دوسرے ممالک کی طرح گرے لسٹ سے نکلنا ضروری ہے ، ہمارا طریقہ کار مختلف رہا، ہمیں دو ورکنگ پلان پر ایک ہی وقت میں کام کرنا پڑا، امید جلد گرے لسٹ سے نکل جائیں گے تاکہ معیشت بہتر ہوسکے، پاکستان نے اپنا کیس بڑی وضاحت کے ساتھ پیش کردیا ہے، ایف اے ٹی ایف کے اعلان سے قبل کسی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہئے .
وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھرنے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا کام تھا سفارتی سطح پر چیزوں کو منوانا، ہمارا کام تھا ہم نے فیٹف میں اپنا کیس بھرپور طریقے سے لڑا، ہم نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے سفارتی محاذ پر بڑا کام کیا . ،میں سمجھتی ہوں پاکستان نے اس سلسلے میں بڑا طویل عرصہ سفر کیا ہے، ہماری کوشش ہے ساری محنت کو ضائع نہ جانے دیں .
انہوں نے کہا کہ جس نے جتنا کریڈٹ لینا ہے لے لے،ہمارا کام پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے، ہم پاکستان کیلئے کام کررہے ہیں ہمیں کریڈٹ لینے دینے سے فرق نہیں پڑتا . مزید برآں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے یا رہنے سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، گرے لسٹ سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں یہ مناسب نہیں .

. .

متعلقہ خبریں