شہریوں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اب تمام پاکستانی اپنی تمام اہم قانونی دستاویزات نوٹرائز کراسکیں گے ،100سے زائد ممالک میں پاکستانی نوٹریائزڈ دستاویزات کو قبول کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا بین الاقوامی پوسٹل کنونشن سے الحاق سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آسانی پیدا کرے گا، شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہاکہ اب سے پاکستانی شہری اپنی تمام اہم قانونی دستاویزات شادی کا سرٹیفکیٹ، ڈگریاں اوردیگردستاویزات نوٹرائز کراسکیں گے،100سے زائد ممالک میں پاکستانی نوٹریائزڈ دستاویزات کو قبول کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دفترخارجہ کے نامزدعہدیداروں کے ذریعے دستاویزات نوٹرائز کرائی جاسکیں گی۔قبل ازیں وزاعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں سلمان صوفی نے کہا تھا کہ پاکستان کے بین الاقوامی پوسٹل کنونشن سے الحاق کی منظوری پر سمندر پار پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الحاق سے سمندر پار پاکستانیوں کے کاغذات کی تصدیق میں آسانی پیدا ہو جائے گی، اس سے پہلے سمندر پار پاکستانیوں کو اپنی دستاویزات کی تصدیق کیلئے مختلف دفاتر کے چکر اور بھاری فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھر میں دفتر خارجہ کے منتخب کردہ نوٹریز سے دستایزات کی تصدیق کے بعد 122ممالک میں یہ تصدیق قابل قبول ہوگی۔

Recent Posts

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی، رشتہ ختم ہونے کی وجہ کیا بنی؟

دبئی(قدرت روزنامہ) تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک…

3 mins ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے…

5 mins ago

مولانا طارق جمیل کی بال لگواتے ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوالیے جس…

9 mins ago

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

14 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

34 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

48 mins ago