غریب عوام کی بات کرتے سینیٹر فیصل جاوید آبدیدہ، بجٹ کاپی پھاڑ ڈالی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ میں بجٹ پر تقریر کے دوران غریب کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور بجٹ کی کاپی پھاڑ دی . نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ میں بجٹ پر تقریر کے دوران غریب عوام کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

اور یہ کہتے ہوئے کہ یہ کاغذ کا ٹکڑا غریب عوام کو کیا دے گا بجٹ کی کاپی پھاڑ ڈالی .

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ خدا کے لیے اس ملک پر ظلم نہ کریں، حکومت سے پوچھتا ہوں غریب کو کیا ملا، یہاں تو تقریریں کی جاتیں اور ٹاک شوز میں کھیلا جاتا ہے لیکن جب سستی ہوگی روٹی اور مہنگی ہوگی جان کب آئے گا ایسا پاکستان؟، مداخلت کا کامیاب ہونا ہی سازش ہے اور ان فیصلوں میں پیپلز پارٹی ایم کیو ایم سمیت ساری اتحادی جماعتیں شامل ہیں . انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے لیکن حکمرانوں کی اکثریت کے بیرون ملک اثاثے ہیں وہ اپنے اثاثے بیچیں اور پیسہ واپس پاکستان لے آئیں تو ہم قومی اسمبلی میں واپس آنے کو تیار ہیں . پی ٹی آئی رہنما ء نے کہا کہ لگتا ہے اس حکومت کا یہ آخری ماہ ہے، قوم الیکشن چاہتی ہے، موجودہ صورتحال پی ٹی آئی کیلئے سیاسی طور پر اچھی ہے لیکن ملک کیلئے اچھی نہیں، صرف عوام کے ووٹوں اور اعتماد سے آنے والی حکومت معیشت بہتر کرے گی، چاہے وہ تحریک انصاف کی حکومت ہو یا کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو .

. .

متعلقہ خبریں