غریب عوام کی بات کرتے سینیٹر فیصل جاوید آبدیدہ، بجٹ کاپی پھاڑ ڈالی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ میں بجٹ پر تقریر کے دوران غریب کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور بجٹ کی کاپی پھاڑ دی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ میں بجٹ پر تقریر کے دوران غریب عوام کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

اور یہ کہتے ہوئے کہ یہ کاغذ کا ٹکڑا غریب عوام کو کیا دے گا بجٹ کی کاپی پھاڑ ڈالی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ خدا کے لیے اس ملک پر ظلم نہ کریں، حکومت سے پوچھتا ہوں غریب کو کیا ملا، یہاں تو تقریریں کی جاتیں اور ٹاک شوز میں کھیلا جاتا ہے لیکن جب سستی ہوگی روٹی اور مہنگی ہوگی جان کب آئے گا ایسا پاکستان؟، مداخلت کا کامیاب ہونا ہی سازش ہے اور ان فیصلوں میں پیپلز پارٹی ایم کیو ایم سمیت ساری اتحادی جماعتیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے لیکن حکمرانوں کی اکثریت کے بیرون ملک اثاثے ہیں وہ اپنے اثاثے بیچیں اور پیسہ واپس پاکستان لے آئیں تو ہم قومی اسمبلی میں واپس آنے کو تیار ہیں۔پی ٹی آئی رہنما ء نے کہا کہ لگتا ہے اس حکومت کا یہ آخری ماہ ہے، قوم الیکشن چاہتی ہے، موجودہ صورتحال پی ٹی آئی کیلئے سیاسی طور پر اچھی ہے لیکن ملک کیلئے اچھی نہیں، صرف عوام کے ووٹوں اور اعتماد سے آنے والی حکومت معیشت بہتر کرے گی، چاہے وہ تحریک انصاف کی حکومت ہو یا کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو۔

Recent Posts

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

3 mins ago

مخصوص نشستیں ؛ الیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن…

5 mins ago

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی، رشتہ ختم ہونے کی وجہ کیا بنی؟

دبئی(قدرت روزنامہ) تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک…

9 mins ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے…

12 mins ago

مولانا طارق جمیل کی بال لگواتے ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوالیے جس…

16 mins ago

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

20 mins ago