کوئٹہ ائیرپورٹ کو بین الاقوامی فلائٹس کے لیے 14 اگست تک آپریشنل بنایا جائے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئٹہ ائیرپورٹ کو بین الاقوامی فلائٹس کے لیے 14 اگست تک آپریشنل بنایا جائے ۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت بلوچستان کے ہوائی اڈوں اور ہوائی سفر کے کرایوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ہوا بازی ، سی ای او پی آئی اے، ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن ، چیف سیکرٹری بلوچستان نے شرکت کی ۔
احسن اقبال نے کہاکہ وزیر اعظم کی اولین ترجیح بلوچستان کے شہریوں کو ہوائی سفر کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان کے شہریوں کے ہوائی سفر سے متعلقہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا ۔احسن اقبال نے کہاکہ موجودہ ہوائی سفر کے کرایوں کا ماڈل مہنگے کرائے کا موجب بنتا ہے ، ایسا نظام وضع کیا جائے گا جس سے بلوچستان کے شہریوں کو سستا ہوائی سفر مہیا کیا جائے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کو باقی صوبوں سے جوڑنے کے لئے فلائیٹس آپریشن بڑھائے جائیں گے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ مجودہ فلائیٹس آپریشنس بلوچستان کے شہریوں کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہیں ۔ احسن اقبال نے کہاکہ 23 مارچ کو گوادر نیو ائیرپورٹ کا افتتاح کیا جائے گا، جو وزیر اعظم کی جانب سے گوادر کی عوام کے لیے ایک تحفہ ہو گا ۔وفاقی وزیر نے کوئٹہ ائیرپورٹ کو بین الاقوامی فلائٹس کے لیے 14 اگست تک آپریشنل بنانے کی ہدایات دیں ۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

14 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

27 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

38 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

50 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

56 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

59 mins ago