مبارک ہو! ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے دونوں ایکشن پلان کو مکمل قرار دے دیا، حنا ربانی کھر

برلن/اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف اے ٹی ایف کے اس اعلان پر کہ پاکستان نے 34 نکات پر مشتمل 2 ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کر لیا ہے رد عمل دیتے ہوئے پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو مبارک ہو کہ

ایف اے ٹی ایف نے دونوں ایکشن پلان کو مکمل قرار دیا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری نے متفقہ طور پر ہماری کوششوں اور کاوشوں کو تسلیم کیا ہے، ہماری یہ کامیابی 4 سال کے ہمارے مشکل اور چیلنجنگ سفر کا ثمر ہے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اس کامیابی کے سفر کو جاری رکھنے اور اپنی معیشت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔وزیر مملکت نے اس کامیابی پر ایف اے ٹی ایف کے نکات پر کام کرنے والی پاکستان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔انہوں نے کہاکہ فیٹف نے پاکستان کو تمام نکات پر کلیئر کردیا ہے جس کے بعد فیٹف پروسیجر کے تحت پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوچکا ہے، توقع ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب فیٹف پروسیجر کے مطابق ایک تکنیکی جائزہ ٹیم پاکستان بھیجی جائے گی، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ یہ ٹیم اکتوبر 2022 کے فیٹف پلینری سائیکل سے پہلے اپنا کام مکمل کرے اور ہم نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی اکتوبر 2022 میں ہمارا فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل اختتام کو پہنچے گا۔سفارتی ذرائع نے اس سے قبل بتایا تھا کہ چین اور کچھ دیگر اتحادی خاموشی سے پاکستان کو تازہ ترین اجلاس کے دوران گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے سرگرم ہیں اور اس حوالے سے کام کر رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں بھی اس خاموش لابنگ کا ذکر کیا گیا ہے

جس کی قیادت چین کر رہا ہے اور ایک بھارتی خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ اجلاس میں ممکنہ طور پر پاکستان کو ان ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا جو زیر نگرانی ہیں، جسے عام طور پر گرے لسٹ کہا جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سمیت مختلف جماعتوں کے سیاستدانوں اور صحافیوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے تاہم برلن میں پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے خبردار کیا کہ

نتائج کے بارے میں متعصب اور قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہفتہ کو وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کی جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی ان کے اس بیان کی توثیق کی۔

حکومت کے ایک ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کو بتایا کہ اس وقت دستیاب معلومات کے مطابق نتیجہ پاکستان کے حق میں آنے کی توقع ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر ملک کو فہرست سے نکال دیا گیا تو بھی معاملات طے کرنے میں 7 سے 8 ماہ لگیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر پاکستان فہرست سے نکلتا ہے تو ایف اے ٹی ایف کی ٹیم ملک کا دورہ کریگی تاکہ وہ اپنا اطمینان کر سکے کہ اس کی سفارشات پر کام مکمل ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان جون 2018 سے گرے لسٹ میں ہے۔مارچ میں پیرس میں منعقد ہونے والی اپنی آخری پلینری میں

ایف اے ٹی ایف نے نوٹ کیا تھا کہ پاکستان نے اپنے 2018 کے ایکشن پلان میں 27 میں سے 26 کو مکمل کر لیا ہے، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ’جلد سے جلد‘ ایک باقی ماندہ شے پر توجہ دے جو دہشت گردی کی مالی معاونت کی تحقیقات اور اقوام متحدہ کے

نامزد دہشت گرد گروپوں کے سینئر رہنماؤں اور کمانڈروں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے ہے۔ایف اے ٹی ایف نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے

جون 2021 میں جن 7 ایکشن پلانز اور سفارشات پر عمل کرنے کو کہا گیا تھا ان میں سے بھی 6 کو پورا کر لیا گیا ہے۔تازہ ترین پلینری سیشن کے لیے وزارت خارجہ نے ایک پریزنٹیشن تیار کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ پاکستان نے کس طرح تمام 27 کام مکمل کیے جو اسے دیے گئے تھے۔

Recent Posts

مراعات یافتہ طبقہ یوم مزدور منا کر محنت کشوں کیساتھ نام نہاد اظہار یکجہتی کرتا ہے، تحریک انصاف بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں اور محنت کش طبقے کو زبردست خراج تحسین…

5 mins ago

یوم مزدور سامراجی اور سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف محنت کشوں کی فتح ہے، نیشنل پارٹی

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)یکم مئی دنیا کو شکاگو کے ان شہید مزدوروں کی یاد دلانے جنھوں نے…

12 mins ago

بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے مراکش حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے اہم خبر سامنے…

26 mins ago

ن لیگی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کا استحصال کیا، ریاض فتیانہ کا الزام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ن…

38 mins ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے…

51 mins ago

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

7 hours ago