تاجروں نے 9 بجے کاروبار بند کرنے کے لئے شرط رکھ دی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ دن کے اوقات میں اگر لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی

تو دکانیں رات 9 بجے بند کردیں گے اور اگر اسی طرح لوڈ شیڈنگ جاری رہتی ہے تو ہم دوکانیں رات 9 بجے بند نہیں کریں گے .

سندھ کی تاجر تنظیموں کی ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور کمشنر کراچی سے ہونے والی ملاقات کے دوران دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا طے ہوا تھا

اور شادی ہالز اور ریسٹورنٹس 11 اور رات 12 بجے بند کرنے کا طے ہوا تھا .

رضوان عرفان نے کہاکہ دکانیں بند کراتے وقت پولیس اور رینجرز دکانداروں سے تعاون کریں .

دوسری جانب طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن نے کہا کہ دکانیں رات 9 بجے اسی صورت بند کریں گے

جب دن بھر میں لوڈشیڈنگ نہ ہو، یہاں کاروبار پہلے ہی نہیں ہے اور دن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سخت گرمی کے باعٹ کسٹمرز نہیں آتے .

. .

متعلقہ خبریں