تاجروں نے 9 بجے کاروبار بند کرنے کے لئے شرط رکھ دی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ دن کے اوقات میں اگر لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی

تو دکانیں رات 9 بجے بند کردیں گے اور اگر اسی طرح لوڈ شیڈنگ جاری رہتی ہے تو ہم دوکانیں رات 9 بجے بند نہیں کریں گے۔

سندھ کی تاجر تنظیموں کی ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور کمشنر کراچی سے ہونے والی ملاقات کے دوران دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا طے ہوا تھا

اور شادی ہالز اور ریسٹورنٹس 11 اور رات 12 بجے بند کرنے کا طے ہوا تھا۔رضوان عرفان نے کہاکہ دکانیں بند کراتے وقت پولیس اور رینجرز دکانداروں سے تعاون کریں۔

دوسری جانب طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن نے کہا کہ دکانیں رات 9 بجے اسی صورت بند کریں گے

جب دن بھر میں لوڈشیڈنگ نہ ہو، یہاں کاروبار پہلے ہی نہیں ہے اور دن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سخت گرمی کے باعٹ کسٹمرز نہیں آتے۔

Recent Posts

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

3 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

23 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

36 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

47 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

59 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago