اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قیاس آرائیوں اور قربانی کا بکرا بنانے کی روش کو ترک کرنا ہو گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت کورکمانڈرز اجلاس میں کہی جس میں افغانستان اور خطے کی صرت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے افغان امن عمل کے لیے ہر ممکن کوششیں کیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں دیر پا امن خطے میں استحکام کا باعث ہو گا، معاملات کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں آئندہ بھی کرتے رہیں گے، ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تمام فریق مثبت کردار ادا کریں۔
اس بار ہوائی اڈے نہیں دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ملکی اور خطے کی سلامتی کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے جب کہ فورم کو پاک افغان سرحد پر بدلتی ہوئی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں افغانستان میں ہونے والے تازہ پیشرفت اور اس کے پاکستان پر اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا، آرمی چیف نے بارڈر کنٹرول سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…