عمران خان سے اعجاز الحق کی بنی گالا میں ملاقات، اہم پیغام پہنچا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان سے چئیرمین ضیا لیگ اعجاز الحق کی بنی گالا میں ملاقات ہوئی ہے۔ اے آر وائی نیوز کی مطابق اعجاز الحق کی جانب سے عمران خان کو اہم پیغام پہنچایا گیا ہے۔ملاقات میں مقتدر حلقوں سے تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور کا اس امپورٹڈ حکومت سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
بجلی ، گیس ، پٹرول ہر چیز کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے۔موجودہ بگڑتی معاشی صورتحال کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔عمران خان نے کہا جلد از جلد شفاف انتخابات کروائے بغیر حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں،دل سے ان کی عزت کرتا ہوں۔

ملک کے لیے افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔رپورٹ کے مطابق ملاقات کے بعد اعجاز الحق بھی پرامید ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے رویے میں میں تھوڑی لچک آئی ہے۔آنے والے حالات میں بہتری دکھائی دے گی، تناؤ میں بھی کمی آئے گی۔اس سے قبل مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے کہا تھا کہ نہ عمران خان کا نمبر بلاک ہوا ہے نہ فیضیاب کرنے والوں کا ، دونوں نمبر کھلے ہیں،اسٹیبلشمنٹ کو غصہ ہے کہ ہمارے خلاف بہت سخت زبان استعمال کی گئی،عمران خان میں لچک آچکی ہے اور اب دوسروں میں بھی آنی چاہیے،جنرل ضیا الحق کے زمانے میں پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ تھا۔
مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو غصہ ہے کہ ہمارے خلاف بہت سخت زبان استعمال کی گئی ہے، نہ عمران خان کا نمبر بلاک ہوا ہے نہ فیضیاب کرنے والوں کا، بلکہ دونوں نمبر کھلے ہیںانھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیلئے بھی سیاسی راستے بند کرنے کوشش کی گئی لیکن وہ بھی حکومت میں آگئے۔انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ کسی سے دشمنی کی جائے جب کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں رابطے ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سپریم کورٹ جانے سے تحریک انصاف کی سیاست کمزور ہوئی۔اعجازالحق نے انکشاف کیا کہ جنرل ضیا الحق کے زمانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ تھا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago