بلوچستان کے عوام کے بنیادی آئینی حقوق پر سودے بازی نہیں کی جائے گئی، صالح بھوتانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بہترمنصوبہ بندی اور پالیسیوں کی بدولت عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ عوام کے مسائل جلد حل ہونگے اجتماعی ترقیاتی اسکیمات سے صوبے کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا . بات انہوں نے جمعہ کو جیل روڈ کوئٹہ میں سرداراحمد جان مری کی رہائش گاہ پر علاقے کے معتبرین اورسیاسی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی .

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، صوبائی حکومت بلوچستان میں رہنے والے تمام اقوام کو برابری کا حصہ دار سمجھتی ہے اور تمام مذاہب اور اقوام کے تحفظ کی ذمہ دار ہے . تمام شہری بلا رنگ و نسل برابر کے شہری ہیں ان کے درمیان کسی قسم کا امتیاز اورتقسیم قابل قبول نہیں . بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر عوام کو بااختیار کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے ضروری قانون سازی کی جائے گی . انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے اور ہم بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کو لازم و ملزوم سمجھتے ہیں لیکن بلوچستان کے عوام کے بنیادی آئینی حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی . بلوچستان عوامی پارٹی کسی طور اشرافیہ کی پارٹی نہیں بلکہ عام عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وساۂل بروئے کار لارہے ہیں . بی اے پی نچلی سطح سے اعلیٰ ترین سطح تک تمام جماعتی اور حکومتی عہدیداران عوام کے سامنے جوابدہ ہیں . سردارصالح بھوتانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے شیردل کارکن ہماری سوچ اورفکر کے امین ہیں، ہم کارکنان کے ساتھ اپنی حقیقی منزل کو حاصل کریں گے . انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کو اسکی اصل حالت میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں