ہم ایٹمی طاقت ہیں اور ابھی تک وہی گرے لسٹ ،بلیک لسٹ کے چکروں میں خوار ہورہے ہیں: شاہد آفریدی

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا فیٹف کی جانب سے پاکستان کی تمام شرائط پوری کرنے پر تعریف کے اعلان کرنے پر ردعمل سامنے آگیا ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’’ ایف اے ٹی ایف کے طے کردہ اقتصادی معیارات کا مکمل ہو جانا بہت بڑی کامیابی ہے امید ہے کہ عوام پر پڑے بوجھ میں اس کی بدولت کمی آئے گی یہ بوجھ بہت زیادہ ہورہا ہے اسے کم کرنے کیلئے اقدامات ہونے چاہیے ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں اور ابھی تک وہی گرے لسٹ بلیک لسٹ کے چکروں میں خوار ہورہے ہیں‘‘۔
یاد رہے کہ جرمنی کے شہر برلن میں جاری ایف اے ٹی ایف کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر صدر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھائی، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام شرائط پر عمل کیا گیا، پاکستان نے 34آئٹمز پر مبنی اپنے دو پلان مکمل کرلیے ہیں۔
2 سال میں 5 مرتبہ انسداد ہشتگردی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کی اصلاحات مکمل کیں، پاکستان نے دہشتگردوں کو مالی معاونت روکنے کیلئے بہترین اقدامات کیے، اسی طرح پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے بھی بہترین پیشرفت کی ہے، جون 2018ء کے بعد پاکستانی قیادت نے بھرپور کام کیا ، پاکستانی حکام کی جانب سے بہت زیادہ محنت کی گئی۔
پاکستان کو فی الحال گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، تاہم پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی، کورونا صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جلد ازجلد پاکستان کا دورہ کیا جائے گا۔ فیٹف وفد کے دورہ پاکستان کے بعد رواں سال اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے دوران پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
مزید برآں وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کیلئے بھی دوسرے ممالک کی طرح گرے لسٹ سے نکلنا ضروری ہے ،ہمارا طریقہ کار مختلف رہا، ہمیں دو ورکنگ پلان پر ایک ہی وقت میں کام کرنا پڑا، امید جلد گرے لسٹ سے نکل جائیں گے تاکہ معیشت بہتر ہوسکے،پاکستان نے اپنا کیس بڑی وضاحت کے ساتھ پیش کردیا ہے، ایف اے ٹی ایف کے اعلان سے قبل کسی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہئے۔
وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھرنے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا کام تھا سفارتی سطح پر چیزوں کو منوانا، ہمارا کام تھا ہم نے فیٹف میں اپنا کیس بھرپور طریقے سے لڑا، ہم نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے سفارتی محاذ پر بڑا کام کیا۔،میں سمجھتی ہوں پاکستان نے اس سلسلے میں بڑا طویل عرصہ سفر کیا ہے، ہماری کوشش ہے ساری محنت کو ضائع نہ جانے دیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے جتنا کریڈٹ لینا ہے لے لے،ہمارا کام پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے، ہم پاکستان کیلئے کام کررہے ہیں ہمیں کریڈٹ لینے دینے سے فرق نہیں پڑتا۔

Recent Posts

ہزارہ ثقافت قومی وحدت اور اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو…

3 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

23 mins ago

آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے پرواز کرنے والے کمرشل طیارے پر کام جاری

ایٹلانٹا(قدرت روزنامہ)امریکہ کی ایک مقامی کمپنی ایسے ہائپر سونک طیارے پر کام کر رہے ہیں…

29 mins ago

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا…

42 mins ago

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

59 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

7 hours ago