وزیراعظم کا فٹیف کی تمام شرائط پوری کرنے کےاعلان کا خیر مقدم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے فٹیف کی تمام شرائط پوری کرنے کے اعلان کو سراہا اور پوری قوم کو مبارکبادی ہے،وزیرا عظم نے ایک بیان میں کہاکہ وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔اداروں ،شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارک ہو جبکہ آپ سب کی کاوشیں رنگ لائیں۔واضح رہےکہ اس سے پہلےوزیر مملکت خارجہ امورحناربانی کھر نے پریس کانفرنس کے دوران کہاخوشی ہے فیٹف نے پاکستان کو کلیئر کردیا،ابھی توگرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شرو ع ہواہے،امیدہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائےگا، انہوں نے بتایاکہ فیٹف اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا جبکہ فیٹف نے ٹیکنکل ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیاہے، فٹیف نے پاکستان کی شرائط پوری کرنے کی کوششوں کو تسلیم کیا،انہوں نےکہاکہ پاکستان نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے،امیدہے فیٹف کے فیصلے سے ملکی معیشت کو فائد ہوگا،پاکستان کے ذمہ مزید کوئی اقدامات زیر التوا نہیں ،کوئی شک نہیں کہ فیٹف شرائط مشکل تھیں،حنا ربانی کھر کاکہناتھاکہ فیٹف رکن ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی،پہلے ایکشن پلان پر عمل کرنےمیں وقت لگا دوسرا مرحلہ جلد مکمل کیاگیا،قومی اور صوبائی اداروں نے بہترین انداز میں کام کیا،انہوں نے بتایاکہ فیٹف اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر مختلف ممالک کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ، انکاکہناتھا حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ریاست نے جو کام کیا وہ قابل تعریف ہے،ہم ان کو کریڈٹ دینے کو تیار ہیں جنہیں کریڈٹ چاہیے،ملک کو دوبارہ ایسے حالات کی طرف نہیں جانے دیں گے۔

یادرہےکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف نےکہا فیٹف ایکشن پلانز کی تکمیل بڑی کامیابی ہے،جی ایچ کیومیں قائم کورسیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ آئی ایس پی آر نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کے حوالے سے خصوصی بیان جاری کیا ہے

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago