عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر

کراچی (قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی گئی۔سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت حسین کی پوسٹ مارٹم سے متعلق عبدالاحد نامی شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت میں وکیل بیرسٹر ارسلام راجہ نے موقف پیش کیا کہ عامر لیاقت کی اچانک پر اسرار موت ہوئی ہے جس کی وجہ کا تعین بہت ضروری ہے۔
عامر لیاقت کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں۔شبہہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے۔استدعا ہے کہ عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل جائے کیونکہ وجہ موت کا سامنے آنا ضروری ہے۔

عدالت نے موقف سننے کے بعد عامر لیاقت کے لواحقین اور ایس ایچ او بریگیڈ کو نوٹس جاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عامر لیاقت کے ورثا عدالت میں پیش ہوں یا جواب جمع کروائیں۔بعد ازاں عدالت نے عامر لیاقت کے ورثا سے ہفتے کی صبح 9 بجے تک جواب طلب کر لیا۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست این اے 245 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے،ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 27 جولائی کو ہوگی 20جون سے امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عامرلیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 کے لیے 22 سے 24 جون تک نامزدگی فارم جمع کرائے جائیں گے،25 جون کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی،27 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی30 جون تک ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل کی جاسکے گی،4 جولائی تک ان اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے،5جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی،6 جولائی کو امیدوار دستبردار ہوسکیں گے اور7 جولائی کوانتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ 27 جولائی کو این اے 245 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوگی

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago