عمران خان کیخلاف سازش باہر سے نہیں،پارٹی کے اندر سے ہوئی، تہلکہ خیز دعویٰ نے ہلچل مچا دی

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف کوئی سازش بیرونی نہیں بلکہ اس کی پارٹی کے اندرسے ہوئی ہے سابق وزیراعظم کی ہٹ دھرمی،غرور اور تکبر ہی اس کی ناکامی کی بنیادی وجہ ہے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کیساتھ جارحانہ رویہ اور پارٹی میں آمرانہ طرز عمل سے آئندہ بھی ناکامیاں تحریک انصاف کا مقدر بنیں گی ۔

ملکی معیشت کی بربادی کی بنیاوی وجہ تحریک انصاف کے دور میں بنائی گئی ملک،عوام دشمن پالیسیاں اور آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے ہیں اسی وجہ سے مسلم لیگ (ن)کو مشکل فیصلے کرنا پڑرہے ہیں انشا اللہ ایسی پالیسیاں ترتیب دی جارہی ہیں جس سے معیشت مضبوط، عوام ترقی اورخوشحالی کی شاہرائوں پر گامزن ہونگے اور وہ وقت بھی دور نہیں جب فیکٹریوں کے باہر مزدور درکارہیں کے بورڈ آویزاں ہونگے قوم حیران ہیں کہ آئی ایم ایف سے بدترین معاہدے کرنیوالے آج بھی ڈھٹائی سے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں یوٹرن کے ماسٹر اب جھوٹ پر بھی عبور حاصل کرنے کی پریکٹس کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے کوٹ پنڈی داس میں موٹروے انٹر چینج کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول، میاں عبدالرف، حلقہ پی پی 139 کے امیدوار حاجی طارق محمودڈوگر، رانا پرویز یوسف ایڈووکیٹ،قاری لطیف کمبوہ سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے نامساعد حالات میں مثبت بجٹ پیش کیا ہے اوربہت جلد عوام حقیقی ریلیف محسوس کریں گے کیونکہ مسلم لیگ (ن)ایسی پالیسیاں مرتب کررہی ہے جس سے گراس روٹ لیول تک عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی میسر آئے انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک سے سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام نے عمرانی بیانہ کو مسترد کرکے فتنہ،فساد نما انقلاب کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قوم سے کیا ایک بھی وعدہ پور انہیں کیا یہی وجہ ہے کہ ساڑھے تین سالوں کے دوران ملک ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہوا ہے قوم کو ریلیف نہیں تکلیف دی گئی ہے ۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں عوامی زخموں پر مرہم اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بناکر ترقی اورخوشحالی کی شاہراہوں پر گامزن کیا جائیگا رانا تنویر حسین نے سپورٹس کمپلیکس کوٹ پنڈی داس،شیر شاہ سوری روڈ کی تعمیر کااعلان کیا ہے اور جولائی میں امامیہ کالونی فلائی اوور کی تعمیر شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

10 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

20 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

33 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

38 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

42 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

3 hours ago