جشن منانا قبل از وقت ہے، ابھی تو گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوا ہے، حنا ربانی کھر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ فیٹف اجلاس میں پیش رفت اختتام نہیں آغاز ہے جس کے لئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور خواجہ عدنان ظہیر ڈی جی ایف اے ٹی ایف کے ہمراہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ انہوں نے ایف اے ٹی ایف پلینری کے برلن اجلاس میں شرکت کی جس میں پاکستان کی 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان اور سنہری عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے بھی پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے اور اپنی تکنیکی ٹیم کو پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کی اجازت دے دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب کسی ملک کو گرے لسٹ سے نکالا جاتا ہے تو اس تکنیکی ٹیم کو وزٹ کی اجازت دی جاتی ہے اور امید ہے جلد پاکستان گرے لسٹ سے باہر کو گا۔حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ہم کوشیش کر رہے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی ٹیم اکتوبر سے قبل اپنا کام مکمل کر کہ رپورٹ جمع کرائے ۔
انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ سےنکلنے کی خبرسےپاکستان کے معاشی حالات بہتر ہونگے اور کوشش ہوگی دوبارہ کبھی گرے لسٹ میں نہ جائے۔وزیر مملکت نے بتایا کہفیٹف قانون سازی کےمعاملے پر طریقہ کارپرتحفظات تھے لیکن پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن نے مل کر قانون سازی منظور کی اور ہم نے ہمیشہ فیٹف کے غیرسیاسی رہنے کی بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں فیٹف کی شرائط مشکل تھیں لیکن فیٹف نے پاکستان کی شرائط پوری کرنےکی کوششوں کو تسلیم کیا اور پاکستان کوکلیئرکردیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے بہت عمدہ کام کیا اور مشکل ترین اہداف حاصل کیے جبکہ قومی اور صوبائی اداروں نے بھی اپنا کام بہترین انداز میں کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب اپنی موجودہ پوزیشن جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہماری یہ کوششیں دیگر ممالک کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں ہم نے ایک قوم بن کر کام کیا اور پاکستان نےفیٹف کےمعاملات پرذمہ داری کامظاہرہ کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فیٹف کے معاملے پر جن کو کریڈٹ چاہیے ہم تمغے دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago