کاروبار کسی صورت رات 9 بجے بند نہیں کریں گے، آل پاکستان انجمن تاجران

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تاجروں نے بازار رات 9بجے بند کرکے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مزاحمت کرنے کا اعلان کردیا۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کاروبار کسی صورت رات 9 بجے بند نہیں کریں گے، حکومت ہمارے لیے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات، مفت میں چلنے والے سیکٹر میں بجلی بند کی جائے، حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ تاجر کو ہر صورت بجلی دی جائے، حکومت اگر نہیں دے سکتی تو جنریٹر چلاکر کاروبار کرنے کی اجازت دے، گرمی میں خریدار شام سے قبل گھر سے نہیں نکلتا،دکانیں زبردستی بند کرانے کی کوشش کی تومزاحمت کریں گے۔ وزیراعظم کی توانائی بچت پالیسی کے برعکس وزارت ریلوے نے ہفتہ کو بھی دفاتر کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے۔
انھوں نے وزیر ریلوے سے ہفتہ کو چھٹی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

2 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

4 hours ago