مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کی موت کا سبب دانیہ کو قرار دے رہے ہیں، صارفین کے مطابق دانیہ نے عامر لیاقت کی ذہنی حالت خراب کی اس لیے وہی ان کی موت کی سب سے بڑی ذمہ دار ہیں۔
سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سماجی تنظیم کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف کراچی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کاررروائی کا حکم دے۔

درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم اور دانیہ کو فریق بنایا گیا۔

دوسری جانب دانیہ شاہ کی حمایت میں اداکارہ ارمینا رانا خان اور یشما گل سامنے آئی ہیں۔اداکارہ ارمینا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ مانو یا نہ مانو، دانیہ نے عامر لیاقت کو کھا لیا ہے۔اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں کیا اب آپ ایک کم عمر لڑکی کو اس طرح پریشان کریں گی کیا اب تک آپ نے عامر لیاقت کی موت سے کچھ نہیں سیکھا دوسری جانب یشما گل نے کہا کہ دانیہ شاہ کو چھوڑ دیں، ایک زندگی پہلے ہی جا چکی ہے، اب دوسری زندگی کھونے کا خطرہ مول نہ لیں، اللہ تعالیٰ کو حساب کرنے دیں۔
داکارہ نے مزید لکھا کہ ہوسکتا ہے کہ اس نے برے کام کیے ہوں، یا نہ کیے ہوں لیکن ہم کون ہوتے ہیں کہ فیصلہ کرکے نفرت انگیز الفاظ کہنے لگ جائیں۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے ان کے خلاف تنسیخِ نکاح کا کیس دائر کر رکھا تھا، عامر لیاقت کی موت کے بعد دانیہ نے بتایا کہ عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں صلح کا پیغام بھیجا تھا۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

2 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

12 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

25 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

30 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

34 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago