”پاکستان، افغانستان میں عبادت گاہوں پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے”،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں عبادت گاہوں پر دہشت گردانہ حملوں کے حالیہ سلسلے پر شدید تشویش ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کابل میں گوردوارہ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ املاک کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں عبادت گاہوں پر دہشت گردانہ حملوں کے حالیہ سلسلے پر شدید تشویش ہے، مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے والی دہشت گردی کی یہ کارروائیاں سراسر نفرت انگیز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے، ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، دہشت گردی سے لڑنے اور اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے افغان حکام کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

Recent Posts

حکومت کو جو کہنا کہہ لیں، ریاست کے خلاف نہ بولیں اللہ تعالی نے ایسے خاص مقصد کیلئے بنایا ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک میں قومیت کے نام…

8 mins ago

بابراعظم کیلئے بڑی شخصیات نے آوازیں بلند کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلش کمنٹیٹر ناصر…

12 mins ago

مستونگ بم دھماکے میں کمسن بچوں کی موت، ہم پر قیامت ٹوٹی ہے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ بم دھماکے میں کمسن بچوں کی موت، ہم پر قیامت ٹوٹی ہے سانحہ…

29 mins ago

قلات ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

قلات(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے شاپنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے…

36 mins ago

پنجگور، بارڈر کی بندش، لوگ بےروزگار ہوکر گھروں میں بیٹھ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر پنجگور میں بارڈر کی بندش کے بعد لوگ گے روزگار ہوکر…

50 mins ago

کوئٹہ,شہر میں راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

کویٹہ(قدرت روزنامہ)مسلح راہزن الیکشن کمیشن کے ملازم سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیا…

57 mins ago