معروف وی لاگر حنا دانیال ملک کا انتقال روڈ ایکسیڈنٹ نہیں بلکہ کس وجہ سے ہوا؟جان کر مداح تڑپ اٹھیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ) اپنے ولاگز کے ذریعے مقامی تاجروں، دکانداروں اور کاروباری حضرات کی تشہیر کرکے شہرت حاصل کرنے والی یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور ولاگر حنا دانیال ملک انتقال کر گئیں۔گزشتہ ہفتے حنا دانیال ملک کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلی تھیں اور دعوی کیا جا رہا تھا کہ وہ روڈ ایکسیڈنٹ میں چل بسیں۔تاہم اب ان کے انسٹاگرام پر ان کی بہن اور شوہر نے وضاحتی

ویڈیوز جاری کرتے ہوئے ان کے انتقال کرجانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حنا دانیال ملک روڈ حادثے میں نہیں بلکہ برین اٹیک ممکنہ طور پر دماغی فالج کا حملہ ہوا تھا۔ان کی بہن حرا انیس نے ولاگر کے انسٹاگرام پر تقریبا 12منٹ دورانئے کی ویڈیو میں بتایا کہ حنا دانیال ملک 11جون کو انتقال کر گئی تھیں اور وہ ان کی موت کے صدمے میں ہونے کی وجہ سے لوگوں کے جوابات نہیں دے پا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جس دن ان کی بہن انتقال کر گئی تھیں، اسی رات ان کے پاس ان کے بہنوئی کا فون آیا کہ حنا دانیال کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور وہ گھر پہنچیں۔حرا انیس کے مطابق جب وہ بہن کے گھر پہنچیں تو انہیں فالج کے حملے کی حالت میں دیکھا اور بعد ازاں انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی وارڈ میں ان کے بہت سارے ٹیسٹس اور سی ٹی اسکین کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی میں کوئی ماہر اور سینئر ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور انہیں بتایا گیا کہ حنا دانیال ملک کے دماغ میں ممکنہ طور پر کلاٹنگ ہوئی ہے اور اس کے علاج کیلئے انہیں 11لاکھ روپے جمع کروانے پڑیں گے۔

حرا انیس نے ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ برا رویہ اختیار کیا گیا اور انتظامیہ کو سمجھنا چاہیے کہ کسی کے پاس بھی ہر وقت اتنی بڑی نقد رقم موجود نہیں ہوتی۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ میں ہی ان کی بہن کی طبیعت مزید خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو)اور بعد ازاں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا مگر وہ پھر بھی جاں بر نہ ہوسکیں اور 11جون کی شام کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

حرا انیس کا کہنا تھا کہ آئی سی یو میں منتقل کیے جانے کے وقت تک ان کی بہن کا 70فیصد دماغ ختم ہو چکا تھا اور وہ بالکل بے جان بن چکی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ حنا دانیال ملک کا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا اور یہ کہ ان کے شوہر سمیت ان کے سسرال والوں نے ان کی بہت دیکھ بھال کی اور اس کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔انہوں نے بتایا کہ ولاگر کی تدفین کراچی کے معروف قبرستان سخی حسن میں کردی گئی اور ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

Recent Posts

”ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا ……“ میرےپسندیدہ اشعار میں شامل ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )”میں اس کابندہ بنوں گا…… جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا“۔…

1 min ago

نہتے شہریوں پر حملہ کرنیوالے بزدل دہشتگرد انجام کو ضرور پہنچیں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی…

6 mins ago

حکومت کا قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنیوالے پاکستانیوں کیخلاف سخت اقدام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر…

11 mins ago

صوابی میں پی ٹی آئی کا جلسہ، خان کی رہائی کے بغیر گھرنہیں جائیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کارکنوں سے حلف لیتے ہوئے کہا…

16 mins ago

اجے دیوگن نے ساتھی اداکار اکشے کمار کو ”دودھ والا،، قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)سپر سٹار اداکار اجے دیوگن نے ساتھی اداکار اکشے کمار کی صبح سویرے اٹھنے…

39 mins ago

آسٹریلوی سرزمین پر آسٹریلیا کے خلاف کامیابی، قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو پیچھے چھوڑدیا

کنبرا (قدرت روزنامہ) پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلوی سرزمین پر آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ…

43 mins ago