لاہور (قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی 16 جون کی پرواز پی کے 789 کا مسافر لاہور ایئرپورٹ کے چیک ان کاؤنٹر پر اپنا سفری پاؤچ بھول گیا جس میں 3 ہزار 35 کینیڈین ڈالر اور کچھ دستاویزات موجود تھے۔
پرواز کی روانگی کے بعد پی آئی اے کے عملے کو جب پاؤچ ملا تو اسے تحویل میں لے لیا گیا اور فلائٹ کی ٹورنٹو آمد پر مسافر سے رابطہ کیا گیا اور اطلاع دی گئی۔مسافر کی جانب سے اپنے رشتہ دار کے نام ایک اتھارٹی لیٹر بھیجا گیا جس کے بعد پی آئی اے ایئرپورٹ اسٹیشن منیجر کے دفتر سے سفری پاؤچ جس میں رقم اور دستاویزات موجود تھے مسافر کے رشتہ دار کے حوالے کی گئیں۔
پی آئی اے کے عملے کی فوری کارروائی کو مسافر نے سراہا اور لاہور اور ٹورنٹو ایئرپورٹس پر فوری رابطہ اور کوششوں پر پی آئی اے حکام کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…