گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونےکا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی ہے، وزارت داخلہ نے گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کے انکشاف پر کاروائی کی ہدایت کی . ٹویٹر پر وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کے ٹویٹ میں کہا کہ وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے .


کالے شیشوں کے اجازت ناموں کی اصلیت جاننے کیلئے جعلی ویب سائیٹس استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے . وزارت داخلہ نے غیرقانونی اجازت نامے بنانے والے جعلسازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے . بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی ہے . ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری اور اجازت ناموں کی اصلیت جاننے کیلئے جعلی ویب سائیٹس استعمال کرنے کے انکشاف پروزارت داخلہ نے غیرقانونی اجازت نامے بنانے والے جعلسازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے .

وزارت داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کیلئے ہدایات جاری کردیں . مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جعلساز وزارت داخلہ کا نام استعمال کرتے ہوئےدھوکہ دہی سے عوام کو جعلی اجازت جاری کررہے ہیں . جعلساز کالے شیشوں کے اجازت ناموں کے عوض عوام سے بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں . عوام سے دھوکہ دہی اور وزارت داخلہ کا نام جعلی اجازت ناموں کیلئے استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی کیجائے . کریک داؤن کا فیصلہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی شکایت پر کیا گیا ہے . عدالت کی جانب سے کالے شیشوں کے اجازت نامے پر پابندی کے فیصلے کے بعد 2013 سے اب تک وزارت داخلہ نے نیا اجازت نامہ جاری نہیں کیا .

. .

متعلقہ خبریں