گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونےکا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی ہے، وزارت داخلہ نے گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کے انکشاف پر کاروائی کی ہدایت کی۔ ٹویٹر پر وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کے ٹویٹ میں کہا کہ وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کالے شیشوں کے اجازت ناموں کی اصلیت جاننے کیلئے جعلی ویب سائیٹس استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ وزارت داخلہ نے غیرقانونی اجازت نامے بنانے والے جعلسازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری اور اجازت ناموں کی اصلیت جاننے کیلئے جعلی ویب سائیٹس استعمال کرنے کے انکشاف پروزارت داخلہ نے غیرقانونی اجازت نامے بنانے والے جعلسازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کیلئے ہدایات جاری کردیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جعلساز وزارت داخلہ کا نام استعمال کرتے ہوئےدھوکہ دہی سے عوام کو جعلی اجازت جاری کررہے ہیں۔ جعلساز کالے شیشوں کے اجازت ناموں کے عوض عوام سے بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں۔عوام سے دھوکہ دہی اور وزارت داخلہ کا نام جعلی اجازت ناموں کیلئے استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی کیجائے۔کریک داؤن کا فیصلہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی شکایت پر کیا گیا ہے۔عدالت کی جانب سے کالے شیشوں کے اجازت نامے پر پابندی کے فیصلے کے بعد 2013 سے اب تک وزارت داخلہ نے نیا اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔

Recent Posts

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

2 mins ago

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

11 mins ago

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

18 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

32 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

37 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

44 mins ago