راولپنڈی میں سمارٹ لاک ڈاؤن؛ سخت پابندیاں عائد

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا، سمارٹ لاک ڈاؤن کے پیش نظر19اگست 2021 تک آمد و رفت کنٹرول کرنے کا فیصلہ جبکہ 100علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق مہلک وائرس کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیاہے،راولپنڈی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے پیش نظر19اگست 2021 تک آمد و رفت کو کنٹرول کیا جائے گا، شہر کے100علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جارہا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی سیکرٹری سارہ اسلم کا کہناتھا کہ تمام مارکیٹس، دفاتر،ریسٹوران،آفس (سرکاری و پرائیویٹ) ان علاقوں میں بند رہیں گے، تمام تر مذہبی، ثقافتی، نجی و پرائیویٹ اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی، لاک ڈاؤن شدہ ایریاز میں صرف اشیاء ضروریہ سے متعلقہ کاروبار کھل سکیں گے، بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں صرف گروسری/فارمیسی سیکشن کھل سکیں گے ، سرکاری دفاتر کے ملازمین کی متعقلہ ڈیپارٹمنٹ سے ڈیوٹی نوٹیفائی کی جائے۔سیکرٹری سارہ اسلم کا کہناتھا کہ جج صاحبان، وکلاء اور عدالتی عملے کو بھی استثناء حاصل ہے،صحت سے متعلقہ ادارے جیسے ہسپتال، کلینک، لیبارٹری اور دیگر اداروں کے اہلکاروں، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اہلکار، ضروری اشیاء فراہم کرنے والے افراد کو بھی استثناء دیا گیاہے،صرف دو افراد مریض کے ساتھ جا سکیں گے۔
ان کاکہناتھا کہ لاک ڈاؤن زدہ علاقوں کے افراد صرف قریبی علاقوں سے گروسری اور ادویات لینے جا سکیں گے،نماز جنازہ اور دیگر ضروری مذہبی رسومات کی تکمیل کی بھی اجازت ہو گی، بجلی ،گیس ، پانی غرض تمام یوٹیلٹی سروسز کے ادارے کھل سکیں گے،کال سینٹرز کو صرف 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، بینک صرف ضروری سٹاف کے ساتھ کھل سکیں گے۔
ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری کی سہولت جاری رہ سکے گی،فری دسترخوان اور فلاحی ادارے کام کر سکیں گے، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے نامزد اخبار فروش اور میڈیا ورکرز کو کام کی اجازت ہوگی،متعلقہ ڈویژن کے کمشنر حسب ضرورت جس کاروبار اور سرگرمی کی اجازت دیں، اس کے علاوہ راولپنڈی کے تمام علاقے 08 اگست 2021 کے آرڈرز کے تحت کھل سکیں گے۔

Recent Posts

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

20 mins ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

1 hour ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

1 hour ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

1 hour ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

2 hours ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

2 hours ago