تحریک انصاف کا این اے245 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لینےکا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی این اے245 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے این اے 240 میں امیدوار کھڑا نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی تنظیم کو این اے240 کا الیکشن لڑنا چاہیے تھا . اے آروائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے فیٹف کے اہداف کی تکمیل پر حماد اظہر، رابطہ کمیٹی اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا گیا، امپورٹڈ سرکار کی معیشت تباہی اور عوام پر مہنگائی عذاب مسلط کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا .


مہنگائی میں اضافے کے خلاف عمران خان نے ملک گیر احتجاج کی کال پر بھی مشاورت کی .

اجلاس میں ضمنی الیکشن میں مکمل عوامی لاتعلقی پر تشویش کی گئی، عمران خان نے این اے 240 میں امیدوار کھڑا نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا، ہمیں این اے 240 کا الیکشن لڑنا چاہیے تھا، انہوں نے ہدایت کی کہ این اے 245 کے انتخاب میں بھر پور حصہ لیا جائے گا . سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جائیدادیں باہر رکھنے والوں کو عوام کی مشکلات اور ملک کے مستقبل کی فکر نہیں، لٹیروں نے اپنی تجوریاں بچانے کیلئے ملک گروی رکھا،تحریک انصاف اپنے لوگوں کو پر دن دیہاڑے ظلم برداشت نہیں کرے گی،کل کے احتجاج میں قوم کے ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے، ظلم وجبر سے عوام کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتے، دو ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اور اس کے اہداف پوری طرح آشکار ہوگئے ہیں .

انہوں نے کہا کہ حکومت پر قابض لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل داؤ پر لگا رہا ہے، خود کو اقتدار میں رکھنے کیلئے اداروں کو بدترین تباہی سے دوچار کیا جارہا ہے . تنبیہ کی تھی اگر سنبھلتی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کیا گیاتو حالات بے قابو ہوں گے، سازش سے اقتدار کا راستہ بنانے والوں نے معیشت کی تباہی کی . اجلاس میں قبائلی علاقوں کے بجٹ میں 21 ارب کٹوتی کی مذمت کی گئی، قبائلیوں کو صحت کارڈ سے محروم کرنے کی اطلاعات ہیں . اجلاس میں فاٹا انضمام کو رول بیک کرنے کی سازش کا بھی جائزہ لیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں