پنجاب حکومت نے پی ایس ایل 7 اور ہوم سیریز پر 2.17 ارب روپے خرچ کیے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو بحال کیا اور اس کا آغاز ہوم سرزمین پر پی ایس ایل کی میزبانی سے ہوا۔ اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس سب کو یقینی بنانے کے لیے 2.17 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے صرف لاہور میں آسٹریلیا سیریز کے دوران سکیورٹی لائٹس، ٹاورز اور تاروں، جنریٹرز کے لیے ایندھن، ٹرانسپورٹیشن، سکیورٹی کیمرے، واک تھرو گیٹس، ٹینٹ، کرسیاں، کھانے اور ریفریشمنٹ کے انتظامات پر 330 ملین روپے خرچ کیے۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران اسی طرح کے انتظامات پر 50 ملین خرچ کیے گئے جبکہ ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کے بغیر کسی رکاوٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے 100 ملین خرچ کیے گئے۔

معلومات میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں پی ایس ایل 7 کے میچز کے انعقاد کے انتظامات پر 500 ملین روپے خرچ کیے گئے۔ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021ء پر پنجاب حکومت کو کل خرچہ 30 ملین روپے آیا تھا ۔ جنوبی افریقی ٹیم کی میزبانی کے لیے تقریباً 110 ملین روپے کا حوالہ دیا گیا تھا جبکہ صوبے میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کے لیے 66 ملین روپے ادا کیے گئے۔ ان تقریبات کے دوران پاکستان رینجرز کے دستوں کی تعیناتی کے لیے 747 ملین روپے ادا کیے گئے۔

Recent Posts

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

19 mins ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

23 mins ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

26 mins ago

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

28 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

35 mins ago

وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ…

38 mins ago