پی آئی اے، ایف بی آر کے درمیان طیارے کی ڈیوٹی کے تنازعے سے قومی ائیرلائن کو ماہانہ لاکھوں ڈالرز کا نقصان

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی انٹرنیشنل ائیرلائن اور ایف بی آر کے درمیان طیارے کی ڈیوٹی پر تنازعے سے قومی ائیرلائن کو ماہانہ لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے 4 ایئر بس 320 طیارے لیز پر حاصل کیے تھے جس میں سے پہلا طیارہ 29 اپریل کو اسلام آباد پہنچ گیا تھا تاہم ایف بی آر کے ساتھ جاری تنازعہکی وجہ سے اب تک طیارے کو پرواز کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔
ایف بی آر نے لیز پر حاصل طیارے پر 41 کروڑ کا سیلز ٹیکس لگادیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اب تک ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرسکی ہے۔قومی ائیرلائن کو فی کس طیارے کی لیز کی مد میں ماہانہ 5 لاکھ ڈالر بھی ادا کرنے پڑتے ہیں جس کے باعث 41 کروڑ فی طیارہ یکمشت ٹیکس کی مد میں ادا کرنا قومی ایئرلائن کی بساط سے باہر ہے۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کی اجازت نہ مل سکنے کے باعث طیارہ اب تک کھڑا ہے اور قومی ائیرلائن کو ماہانہ لاکھوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

Recent Posts

چیمپئنزکپ: صائم ایوب کے 156 رنز کی بدولت پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا

فیصل آبا(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا۔…

3 mins ago

ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل ژوب میں اینٹی ٹیررازم فورس (اے…

29 mins ago

حکومت نے فسطائیت کی انتہا کی، پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ زیادہ منظم جلسہ کرینگے، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے…

38 mins ago

بلوچستان کے سرکاری افسران زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ زکوٰۃ میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ…

59 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

1 hour ago