عامر لیاقت کی قبر کشائی کے عدالتی احکامات پر پہلی اہلیہ کا موقف آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشری اقبال کا مرحوم کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کروانے کے عدالتی احکامات سے متعلق موقف سامنے آگیا . عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ نے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق ان کے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے .

اپنے ٹوئٹر پیغام میں بشری اقبال نے کہا کہ کیا آپ سب جو مرحوم عامر لیاقت کے فین اور چاہنے والے ہیں پوسٹ مارٹم کے اس طریقہ کار سے عامر کا جسم گزرے اس کے حق میں ہیں؟ . انہوں نے کہاکہ ان کی روح کو یہ اذیت دے کر اپنی تسلی چاہتے ہیں؟ شریعت مطہرہ ہی اس قبیح عمل، مردے کی چیر پھاڑ اور قبر کشائی کی اجازت نہیں دیتی . انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ سب دیکھ رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں