ملک کچھ ماہ میں مسائل سے نکل جائے گا عوام کو پیٹرول، گیس، بجلی اور کھانے پینے کی اشیاء میں ریلیف ملے گا، مولانا فضل الرحمن

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کچھ ماہ میں مسائل سے نکل جائے گا عوام کو پیٹرول، گیس، بجلی اور کھانے پینے کی اشیاء میں ریلیف ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر اور پی ڈی ایم جیکب آباد کے صدر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد اور جے یو آئی کے عہدیداروں کے ایک اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرجے یوآئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو، جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، صوبائی نائب امیر سید سراج احمد شاہ امروٹی، علامہ ناصر محمود سومرو، مولانا سعود افضل ہالیجوی، مولانا عبداللہ مہر، مولانا محمد رمضان فلپوٹو وہ دیگر بھی موجود تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مستقبل جے یو آئی کا ہے ہم عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بندوق والے نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اپنے آپ کو ہر سطح پر منوایا ہے انشاء اللہ ملک جلد مسائل سے نکل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے وفاقی وزیر نے حج پیکیج میں عوام کو بڑا رلیف دیا ہے ۔

Recent Posts

پرائیویٹ اسکولزالائنس کا نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے (ب) فارم کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن الائنس کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ…

5 mins ago

واشک،گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

واشک(قدرت روزنامہ)واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جان…

15 mins ago

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

21 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

27 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

37 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

43 mins ago