خیبرپختونخوا میں جنگلات کی آتشزدگی میں 20 فیصد لوگ ملوث نکلے ، اہم انکشافات

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں جنگلات و میدانی جھاڑیوں کو آگ لگنے کی رپورٹ محکمہ جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات نے جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 283 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے جن میں سے 70 فیصد سے زائدکی وجوہات

معلوم ناہوسکیں جب کہ 20 فیصد سے زائد آگ لگنے کے واقعات میں لوگ ملوث تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہاں جنگلات کی اکثریت نجی یا قومی تھی وہاں آگ کی مجموعی شرح 60 فیصد سے زائد رہی ، ایک وجہ افواہ بھی تھی کہ سرکار جلنے والے جنگلات کی رقم دیتی ہے تاہم بڑھتا ہوا درجہ حرارت بھی آگ لگنے کی وجہ ہے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ موسم سرما کی برف تقریباً ایک ماہ پہلے پگھلنا شروع ہوگئی جس سے جنگلات طویل عرصے تک خشک رہے، مارچ 2022 کے لیے قومی بارشیں معمول سے 62 فیصد کم تھیں۔رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے واقعات میں 56 ایف آئی ا?ر درج ہیں جن میں 32 نامزد ملزمان ہیں جب کہ 25 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مستقبل کیلئے قدرتی حادثات سے نمٹنے والے جہاز کی خریداری کی جائے، اسی طرح ہائی رسک، میڈیم رسک اور کم خطرے والے علاقوں کی شناخت اورریسکیو 1122 کے خصوصی یونٹس کی ہائی رسک ایریاز تک رسائی بھی رپورٹ میں ضروری قرار دی گئی ہے۔

Recent Posts

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…

7 mins ago

وزیراعلی کے پی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین…

12 mins ago

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ہونیوالی تنقید پر بالآخر عالیہ بھٹ بھی بول پریں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ…

12 mins ago

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

22 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

30 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

33 mins ago