جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے لڑکی کون ہے اور تعلق کہاں سے ہے ؟جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی 45 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق مظفر گڑھ کے جمشید دستی نے پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق

رکھنے والی 27 سالہ نازیہ کو اپنا ہم سفر بنایا ہے۔نازیہ نے بینظیر ویمن یونیورسٹی پشاور سے بائیو کیمسٹری میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ دعوتِ ولیمہ ستمبر یا اکتوبر میں کروں گا، مہنگائی ہے مہمانوں کو دال کھلاؤں گا۔خیال رہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا۔جمشید دستی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا اور سال 2013 میں پیپلز پارٹی اور پارلیمان سے استعفیٰ دیا۔بعدازاں انہوں نے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی، جمشید دستی نے حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق ممبر قومی اسمبلی و سیاستدان جمشید دستی نے نکاح کر لیا، ان کا نکاح پشاور کے مہمند قبیلے میں گزشتہ روز ہوا۔مظفر آباد میں سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے نکاح کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اہلیہ کو 10 ہزار روپے حقِ مہر لکھ کر دیا ہے، رخصتی اگلے برس مارچ 2022ء میں ہونا قرار پائی تھی ۔ سابق ممبرِ قومی اسمبلی جمشید دستی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے۔اس سے قبل اپنی شادی کے لیے سرگرم جمشید دستی نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہوتو شادی کر لوں گا۔‎

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago